5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے کابل میں درمیانے ،سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور… دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر51 ہزار790 کیوسک پانی اخراج کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق دریائے سوات میں چارسدہ روڈ کے مقام پرنچلے درجے اور ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے سوات میں چارسدہ روڈ کے مقام پر پانی کا اخراج21 ہزار573 اور ورسک کے مقام پر51 ہزار790 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پانی اخراج63 ہزار900 کیوسک ہے۔ فلڈ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا اخراج2 لاکھ38 ہزار200 رکارڈ کیا گیا ہے۔