5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقامی مارکیٹ میں کپاس اور پھٹی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
کراچی…مقامی مارکیٹ میں کپاس اور پھٹی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر ان کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ کراچی کاٹن بروکر فارم کے چیئرمین نسیم عثمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کپاس کی فی من قیمت سو روپے اضافے کے بعد6ہزار9سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، گزشتہ سیزن میں بھی کپاس کی قیمت نے اسی سطح کو چھوا تھا۔دوسری جانب پھٹی کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان جاری ہے اور پھٹی کی فی40کلو قیمت125روپے اضافے کے بعد3ہزار2سو25روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نسیم عثمان کا کہنا ہے کہ توقع کی جارہی تھی کہ نئی فصل کے آنے کے بعد کپاس کی قیمت میں کمی واقع ہوگی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔