تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہٹلر کی اسیری سے متعلق ریکارڈ ساڑھے تینتیس ہزار ڈالر میں نیلام

جنگ نیوز -
برلن…جرمنی کے سابق حکمراں ایڈولف ہٹلر کی اسیری سے متعلق ریکارڈ ساڑھے تینتیس ہزار ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔جمعے کو جرمن شہر فیورتھ میں ایک نیلامی کے دوران جرمنی کے سابق ڈکٹیٹر ہٹلر کا جیل ریکارڈ جو انیس سو چوبیس میں ان کی قید سے متعلق تھا ایک نامعلوم بولی دہندہ کو ستائیس ہزار یوروتقریبأ تینتیس ہزار چار سو ڈالر میں فروخت کردیے گئے۔لینڈسبرگ کی جیل میں ہٹلر کی اسیری سے متعلق پانچ سو صفحات پر مشتمل ریکارڈ حال ہی میں نیورمبرگ کے مقام سے ایک شخص کو ملے تھے جس کے باپ نے یہ ریکارڈ انیس سو ستر میں خریدا تھا۔میونخ میں ماہرین نے ریکارڈ کا معائنہکرکے اسے اصلی قرار دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.