تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سوات امن سیاحتی میلے کا پانچواں روز،سیاحوں کی آمد جاری

جنگ نیوز -
سوات…سوات امن سیاحتی میلے آج پانچویں روز بھی جاری رہے گا۔ آج بھی میلے میں مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ سوات امن سیاحتی میلے کے پانچویں روز آج سیدو شریف کے گراسی گراؤنڈ اور کبل کے علاقے کانجو میں مختلف پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے ۔ان پروگرامز میں کشتی رانی ، گھڑ سواری، پتنگ بازی اور صنعتی نمائش شامل ہے جبکہ آج سوات کے عوام کی جانب سے ان تمام لوگوں کے لئے موسیقی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جنھوں نے گزشتہ سال متاثرین سوات کی دل کھول کر مدد کی تھی۔اس پروگرام میں مردان ، صوابی پشاور، چارسدہ اور ملک کے دیگر علاقوں کے لوگ شرکت کریں گے۔ اس سوات امن سیاحتی میلے میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.