تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران نے جوہری تنصیبات کی حفاظت کیلئے شام میں ریڈار نصب کر دیئے، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ فضائی حملے کی پیشگی اطلاع حاصل کرنے کیلئے شام میں ریڈار سسٹم نصب کردیا ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ دفاع کے حکام نے نام طاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران نے انتہائی حساس اور جدید ریڈار گزشتہ سال شام میں نصب کیے۔ اور اسکا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کیخلاف اسرائیل کے اچانک فضائی حملے کی صورت میں پیشگی خبردار ہونا ہے۔ اسرائیل اور امریکا پہلے ہی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔ اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ میں بھی شام میں ایران کی جانب سے ریڈار نصب کرنے کی رپورٹ آچکی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے۔ مگر ایران کی جانب سے شام میں مبینہ طور پر ریڈار کی تنصیب باعثِ تشویش ہے۔ کیونکہ دمشق کے عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ سے تعلقات ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.