5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بابر اعوان صاحب،آپ وکلاء کو خرید کر حکومت کرنا چاہتے ہیں!وکیل
جنگ نیوز -
پتوکی…پتوکی بار میں نعت خواں ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر بابر اعوان سے پچاس ہزار روپے لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کو خرید حکومت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پتوکی بار سے خطاب کے موقع پر جب وفاقی وزیر نے بار کیلئے گرانٹ کا اعلان کیا تو اس موقع پر نعت خوانی کرنے والے وکیل یٰسین ایڈووکیٹ کیلئے50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ تاہم وکیل نے انعام کی رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعوان صاحب، آپ میرے بڑے بھائی ہیں، سالوں پہلے پالیسی ہوا کرتی تھی divideandrule,(تقسیم کرو اور حکومت کرو) آج پالیسی ہے buyandrule (خریدو اور حکومت کرو)۔ بعد ازاں وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پریکٹس کرتے ہوئے20سال ہوگئے، ہمیشہ ایسے موقعوں پر نعت خوانی کی ہے، آج بھی کی، بابر اعوان نے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا، میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت وکلاء کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے، میرا احتجاج یہ ہے کہ ہر وکیل برائے فروخت نہیں۔