5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رحمن ملک صوبوں کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف
جنگ نیوز -
سرگودھا…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ رحمان ملک کی ہرکتیں صوبوں کو لڑانے کے مترادف ہیں۔رحمان ملک نے پنجاب دہشت گرد کی جو ٹرم دی قوم اس کی مذمت کرتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا کے گاؤں 82 جنوبی میں داتا دربار میں خودکش دھماکے کے دوران شہید ہونے والے سلیم اختر کے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید کے لواحقین کو تیس لاکھ روپے امداد، شہید کے نام پر گاؤں 82 میں ڈسپنسری، ہائی اسکول اور سڑک تعمیر کرنے کا حکم دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی دین ایمان نہ کوئی نسل ہوتی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ داتا دربار پر دہشت گردی کا واقع پنجاب حکومت کے لیے چیلنج ہے۔دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پوائنٹ اسکورنگ کا وقت نہیںِ یہ پوری قوم کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے ، پوائنٹ اسکورنگ کرنا دہشگردوں کی مدد کرنے مترادف ہے، ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کی ہرکتیں صوبوں کو لڑانے کے مترادف ہیں۔رحمان ملک نے پنجاب دہشتگرد کی جو ٹرم دی قوم اس کی مذمت کرتی ہے۔ گورنر پنجاب کے حوالے سے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں پتا کہ گورنر پنجاب کون ہے۔