تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

موجودہ اور سابقہ عدلیہ میں بہت فرق ہے، جسٹس خواجہ محمد شریف

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اوران کے ساتھی جج ایمانداری غیرجانبداری اورانجام کی پروا کیے بغیرفیصلے کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے غلطیوں سے کوئی مبرا نہیں، البتہ غلطی نیک نیتی سے کی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔انہوں نے یہ بات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی ۔چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کاکہناتھاکہ غلطیوں سے کوئی انسان مبرانہیں لیکن غلطیوں میں بدنیتی شامل نہیں ہونی چاہیے۔ان کاکہناتھاکہ نئے ججوں کی سترہزارماہانہ تنخواہ مقررکی گئی ہے اورانہں امانت اوردیانت سے کام کرناچاہیے،ججوں کواچھا ماحول فراہم کرناضروری ہے نئے ججوں کے دفاتر میں ائیرکنڈیشنڈ لگائے جائیں گے اوراگروسائل ملے توسیشن ججوں کونئی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔چیف جسٹس خواجہ شریف نے داتادربارپردہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیطانی کارروائی ہے اوردہشت گرد غیر ملکی ایجنٹوں کے کہنے پر ایساکررہے ہیں۔ان کی دعا ہے کہ اللہ تعالی یاتوانہیں ہدایت دے دے یا دنیا سے اٹھالے۔انہوں نے کہاکہ 223ججوں کا تقررمیرٹ پر کی گئی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.