تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد،شاہراہ قراقرم کی متبادل شاہراہ تعمیر کرنے کے لئے سروے مکمل

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل میں زیر آب آنے والی شاہراہ قراقرم کی متبادل شاہراہ تعمیر کرنے کے لئے چینی ماہرین کی مدد سے سروے کے کام کو حتمی شکل دے دی گئی۔این ڈی ایم اے کے چیرمین جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد کے مطابق چینی انجینرز اور ماہرین کی ٹیم نے عطاآباد جھیل کی زد میں آنے والی شاہراہ قراقرم کے متاثرہ حصہ کا جائزہ لیا اور متاثرہ علاقے میں متبادل شاہراہ کی از سر نو تعمیر کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ انھوں نے بتایا کہ شاہراہ کی باقائدہ تعمیر کا آغاز چند روز بعد جھیل کی حتمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ چینی ماہرین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متبادل شاہراہ کو جدید ترین مشینری کے ذریعے مختصر مدت میں تعمیر کر کے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ عطاآباد جھیل میں حکومت کی طرف سے حاصل کردہ دو کشتیوں کی تعداد بڑھا کر چار کی جارہی ہے تاکہ جھیل کی لوگوں کے لئے فری بوٹ سروس میں مزید آسانی ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ عطاآباد جھیل تک متاثرین گوجال سمیت مسافروں کی رسائی کوآسان بنانے کے لئے علی آباد سے عطاآباد جھیل تک فری بس سروس شروع کی جائے گی جس کے لئے حکومت کی جانب سے چار بسیں فراہم کی جائے گی۔ادھر سرکاری ذرائع کے مطابق گلیشیر کم پگھلنے کی وجہ سے جھیل میں پانی کے اخراج میں 2800 کیوسک کمی واقع ہوئی ہے اور پانی کا اخراج 13800 کیوسک ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.