5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جرمنی کوارٹر فائنل جیت جائے گا، آکٹوپس کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
برلن…فٹبال ورلڈ کپ میں تو کل ایک بڑی ٹیم ہاری، لیکن شائقین آج بھی ایک بڑے جھٹکے کیلئے ریار رہیں ، جرمنی کے آکٹوپس نے پیش گوئی کردی ہے کہ وہ ارجنٹائن پر قابو پالے گا۔جرمنی میں پالتو آبی مخلوق ، آکٹوپس کی اب تک تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں،اس آکٹوپس نے روؤنڈ میچز میں آسٹریلیا پر فتح اور سربیا سے شکست کی پیش گوئی کی تھیجو درست ثابت ہوئی، پھر دوسرے مرحلے میں آکٹوپس نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ انگلش ٹیم جرمنی قابو کرلے گا،یہ بھی ٹھیک ثابت ہوئی،اب اس آکٹوپس نے اشارہ دیا ہے کہ جرمنی کوارٹر فائنل جیت جائے گا۔