5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان میں بجلی کا بحران 10سے12روز میں حل کرلیا جائیگا،پیپکو
جنگ نیوز -
کوئٹہ…مینیجنگ ڈائریکٹر پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے عندیہ دیا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کا جاری موجودہ بحران10سے12روز میں حل کرلیا جائے گا۔ کوئٹہ میں ائر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے، جس سے دو سالوں میں نہ صرف لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگا بلکہ اضافی بجلی بھی میسر ہوگی جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں صرف48فیصد صارفین بجلی کا بل اداکرتے ہیں،جبکہ52فیصد بجلی چوری ہوجاتی ہے اسی طرح ان کایہ بھی کہنا تھا کہ صرف20فیصد زرعی صارفین بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں جبکہ باقی80فیصد بلوں کی ادائیگی نہیں کرتے۔