5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بنوں میں پیٹرول کے ڈپو اور آئل ٹینکر میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
بنوں…بنوں میں پیٹرول کے ڈپو اور آئل ٹینکرمیں آتشزگی سے آس پاس کی دکانیں لپیٹ میں آگئی ہیں۔ جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف ہے۔ بنوں میں واقع پولیس لائن ٹو کے نزدیک واقع غیر قانونی قائم مٹی کے تیل ڈپو پر ایک آئل ٹینکر آئل کی ترسیل کے لئے پہنچا اس دوران آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھڑک اٹھنے سے آئل ڈپو کے ساتھ ساتھ آس پاس کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد موقع پر فائر برگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور آگ بھجانے میں مصروف ہے۔ تام آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔