تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا کے بہترین صدور کی فہرست میں باراک اوباما کا پندرھواں نمبر

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حالیہ سروے میں امریکا کے بہترین صدور کی فہرست میں باراک اوباما15ویں نمبرپر آئے ہیں۔238صدارتی اسکالروں کی مدد سے کروائے گئے اس سروے میں امریکا کے43صدور کو ان کی مختلف قابلیتوں،صلاحیتوں اور انتظامی امور انجام دینے کے اندازپر رینکنگ کرکے ترتیب دیا گیا ہے۔سروے کے تحت مرتب کی گئی فہرست میں فرینکلین ڈی روزویلیٹ کو امریکا کا سب سے بہترین صدر قرار دیا گیا جو اس فہرست میں اوّل نمبرپر موجود ہیں۔اس فہرست میں صفِ اول کے پانچ بہترین صدور میں روزویلیٹ کے بعد ان کے کزن تھیوڈر روز ویلیٹ،ابراہم لنکن،جارج واشنگٹن اور تھامس جیفرسن بالترتیب موجود ہیں۔مونیکا لیونسکی اسکینڈل میں ملوث رہنے والے سابق صدربل کلنٹن اس فہرست میں13ویں نمبر پر ، حالیہ امریکی صدر باراک اوباما15ویں نمبر پر جبکہ رونالڈ ریگن اوباما سے تین درجے نیچے18ویں نمبرپر موجود ہیں۔خاندانی پسِ منظر پر خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کرنے والے صدر باراک اوباما کو ان کی ذہانت،خیال و افکار ، باہم روابط اور گفتگوو تبادلہِ خیال کرنے کی صلاحیتوں پر سب سے زیادہ نمبر دیے گئے۔43صدور پر مرتب کی گئی اس فہرست میں باراک اوباما سے قبل امریکی صدر رہنے والے جارج بش بمشکل39ویں نمبر پر جگہ حاصل کرپائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.