5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کانگو :آئل ٹینکر میں دھماکا،200افراد جل کر خاکستر
جنگ نیوز -
کنشاسا…مشرقی افریقی ملک کونگو میں آئل ٹینکر میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے کم سے کم200افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ سانگے گاوٴں میں پیش آیا جو برونڈی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر تنزانیہ سے آتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث الٹ گیا۔ اس موقع پر گاوٴں کے متعدد لوگ جمع ہو گئے جبکہ بڑی مقدار میں تیل بہہ کر گاوٴں میں چلا گیا۔ بعد ازاں ایک دھماکے سے ٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں نہ صرف موقع پر موجود عوام بلکہ گاوٴں کے گھر بھی آگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سانحے کے نتیجے میں200افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔