تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پولیس، ڈاکٹرز اور دیگر شعبے کے عہدیداروں کی اسناد کی پڑتال کی جائیگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ارکان پارلے منٹ کی تعلیمی ڈگریوں کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو پولیس، ڈاکٹرز اور دیگر اہم شعبوں کے عہدے داروں کی اسناد کی بھی پڑتال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عابد شیرعلی نے ایچ ای سی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز، انجینئرز، پولیس اور دیگر اہم شعبوں کے عہدے داروں کی اسناد بھی چیک کی جائیں ، قائمہ کمیٹی نے خط میں لکھا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے اجرا کی روش نے تعلیمی نظام کو بدنامی کیا ہے اور اس بدنامی کو روکنا ایک آئینی ذمہ داری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.