5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تنخواہوں میں اضافہ مزید مہنگائی کا باعث ہوسکتا ہے،قیصر بنگالی
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ مزید مہنگائی کا باعث ہوسکتا ہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر بناگالی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں50 فیصد اضافے سے صرف سندھ حکومت کو30 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جس سے زر کاپھلاؤ بڑھے گا اور لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے۔انھوں نے کہا مہنگائی میں اضافے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جائے اور سرمایہ کار سٹے بازی اور ٹریڈنگ کے کاروبار میں پیسہ لگانے کے بجائے پیداوار شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہو۔