5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آزاد کشمیر،کوسٹر حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد14ہو گئی
جنگ نیوز -
مظفر آباد…زیریں وادئ نیلم کے علاقے ڈیولیاں کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے وادئ نیلم جاتے ہوئے سیاحوں کی کوسٹر موڑ کاٹتے ہوئے ڈیولیاں کے قریب کھائی میں جا گری۔کوسٹر کھائی میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔وقوع پر پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر کاروائی کی۔ کوسٹر میں بیس سے بائیس افراد سوارتھے،۔زخمیوں اور لاشوں کو مظفرآباد میں واقع ہسپتال منتقل کیا گیا،۔ہلاک ہونے والوں میں سے تین کی شناخت ہوچکی ہے۔