5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،10شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پارہ چنار…اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے سانگڑا اور اسپین کئی کنڈو میں شدت پسندوں نے فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کردیئے جس پر سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی جس میں کمانڈر فاتح خان سمیت دس شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ گیارہ ہفتوں سے شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے اوراب تک شدت پسندوں کے تقریبا ایک سو ستر ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ کارروائی میں چودہ سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔