تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فوزیہ وہاب کی داتا درباد آمد پر عوام کے صدر کیخلاف نعرے

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کی داتادربارآمد پر وہاں موجودلوگوں نے صدر آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد فوزیہ وہاب وہاں سے جلد چلی گئیں۔ داتادربارحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فوزیہ وہاب کاکہناتھاکہ پوری قوم اس دکھ میں شریک ہے۔صوفیا کرام کے مزارامن کاگہوارہ ہوتے ہیں دہشت گردی کے خلاف متحدہوکرلائحہ عمل اختیار کرناہوگا اوران ظالموں کو بے نقاب کرناہوگا جولاہور اورپاکستان کاامن تباہ کررہے ہیں اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے صدر زرداری کے خلاف نعرے بازی کی ۔جس کے بعد فوزیہ وہاب وہاں سے چلی گئیں۔وہاں موجود افرادکاکہناتھاکہ نعرے بازی کرنے والے افراد کاتعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔صدر زرداری کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں نے میڈیاکے ارکان سے بھی بدتمیزی کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.