تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز، انسداد دہشتگردی پر خصوصی توجہ

جنگ نیوز -
بیجنگ…پاکستان اور چین کی سپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشق یوئی (فرینڈشپ)تھری کا آغاز ہوگیا ہے،پاکستانی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل خالد شمیم وائیں نے مشقوں کا آغاز کیا۔ گیارہ روز تک جاری رہنے والی تین مراحل کی ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے خلاف سپیشل فورسز کی کاروائی کی مشق کی جائے گی۔اس موقع پرلانزہو لینڈ ملٹری کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی لیفٹننٹ جنرل وانگ گاؤشنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے نتیجہ میں سیکیورٹی کے شعبہ میں دونوں ممالک کو مہارت حاصل ہوگی،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی دہشت گردی کے خلاف آپریشن دونوں ممالک کے مشترکہ تجربات فائدہ مند ہونگے،اس موقع پر پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل خالد شمیم وائیں نے خطاط کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی فوج اور عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو ہر اہم موقع پر پاکستان کے ساتھ رہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی سپیشل فورسز کے درمیان مشترکہ مشق اس بات کا ثبوت دونوں ممالک خطے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں،اس سے قبل دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اورپیپلز لبریشن آرمی کے سینئر کمانڈربریگیڈئیر لی فو ہوا نے مشق کے بارے میں بریفنگ دی۔تقریب کا اختتام پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے پر ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.