5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات،ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی
جنگ نیوز -
کراچی…آج شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سندھ اسمبلی کے ملازم اور سابق کونسلر سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 8افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو بھی نذرآتش کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مچھرکالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالعزیز کو قتل کردیا،ترجمان اہل سنت والجماعت مولانا احسان فاروقی کے مطابق عبدالعزیز انکا کارکن ہے۔جبکہ ملیر سٹی میں سابق کونسلر شعیب بلوچ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ادھر ملیرکے علاقے سعودآباد میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے 26 سالہ گلشیرکوہلاک کردیا،جبکہ ٹیپو سلطان روڈ پر نجم مسجد کے قریب مسلح افرادنے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے سندھ اسمبلی کے پی آرڈپارٹمنٹ کاملازم رمیش کمارہلاک جبکہ اس کاڈرائیور سیف الملوک زخمی ہوگیا،جو رات گئے دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا، پولیس کے مطابق مقتول بہادرآبادکارہائشی تھااورابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ لگتاہے۔ بھینس کالونی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔، نیو کراچی کے علاقے میں دو منٹ چورنگی کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے رضوان حسین کو ہلاک کردیا گیاجس کی لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا۔،لیاری کے علاقے بہارکالونی میں مسلح افراد نے سیاسی جماعت کے دفترکے قریب فائرنگ کرکے25سالہ بلال کوہلاک کردیا۔