تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتا دربار حملے کا مبینہ حملہ آور رفیق کلیئر قرار

جنگ نیوز -
لاہور…پولیس اور دیگرتحقیقاتی اداروں نے داتا دربار حملوں کے مبینہ خود کش حملہ آوررفیق کو کلیئر کردیاہے۔پولیس نے لاہور کے نواحی گاؤں رام پور ہڈیارہ کے رفیق پر شک ظاہر کیا تھا کہ داتا دربار کے تہہ خانے میں ہونے والا پہلا خود کش دھماکہ رفیق نے کیا تھا۔رفیق کی لاش کی شناخت کرنے والے اس کے بھائی کو حراست میں بھی لے لیا گیاتاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رفیق کے گاؤں جاکر تحقیقات کرنے کے بعد رفیق کو بے گناہ قرار دے دیا ،اس کی لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس کے بھائی کو بھی رہا کردیا۔ رفیق کو کلئیر کرنے کے بعد تحقیقاتی ایجنسیاں خود کش حملہ آوروں کی شناخت کیلیے سر گرم ہو گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو خود کش حملہ آوروں میں،ایک کے چہرے کی شناخت ممکن ہے،دونوں کے جسمانی اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے بھجوا دیے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.