5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نواز شریف ملک چھوڑ کر لندن فرار ہو رہے ہیں،بابر اعوان
جنگ نیوز -
ساہیوال…وفاقی وزیرقانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کاواویلا بلاجواز ہے۔ انہیں پنجاب کا مقدمہ لڑنیکے لئے بھیجا گیا ہے لیکن نوازشریف ایک بارپھر ملک چھوڑ کر لندن فرار ہورہے ہیں۔ساہیوال میں پیپلزلائرزفورم کے عہدیداروں سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ انہیں پنجاب کامقدمہ لڑنے کے لئے بھیجاگیاہے اوروہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کاواویلا بلاجواز ہے۔ پنجاب دہشت گردی کی لہرجاری ہے،نوازشریف ایک مرتبہ پھر ملک چھوڑکرلندن جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہے۔اس سے قبل پتوکی بار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقانون ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ وہ یاروں کے یار ہیں ،سرکاری خرچے پر دوستی نہیں نبھاتے۔وہ عوامی وکیل ہیں اوربنچوں پربیٹھنے والوں کے پاس جانے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔