5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے مندی رہی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے بھی مندی رہی اور انڈیکس نو ہزار سات سو کی حد کو برقرار نہ رکھ سکا ۔ اس ہفتے مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا مگر یکم جولائی سے کیپٹل گین ٹیکس کے نفاز کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شئریز کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروباری حجم ہفتے کے دوران دسمبر دو ہزار آٹھ کے بعد کم ترین سطح دو کروڑ شئیرز پر بھی دیکھا گیا ۔ اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کمی کے بعد 9698 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اس ہفتے اوسط کاروباری حجم 34 فیصد کمی کے بعد سات کروڑ 80لاکھ شئیرز رہا ۔نمایاں کاروبار لوٹے پاکستان میں ہوا۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اس ہفتے 142 پوائنٹس کمی کے بعد 9520 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں جاری مندی کا یہ رحجان آئندہ ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے ۔