5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عوام پوچھتے ہیں انکی حفاظت کرنیوالے شیر کہاں ہیں ،بابر اعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . .وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابراعوان نے داتا دربار لاہور میں خود کش بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہداتادرباردھماکوں کے بعدپنجاب خون کے آنسورورہاہے۔عوام پوچھتے ہیں انکی حفاظت کرنیوالے شیرآج کہاں ہیں ؟انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تھانیداروں اورپٹواریوں کی سیاست ختم کرکے تبدیلی لائینگے۔سوات میں اپناپرچم بحال کیاپنجاب میں بھی امن وامان بحال کرینگے۔