5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایل پی جی کی قیمت میں چھ روپے فی کلو کا اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . حکومتی دعوؤں کے باوجود نئے مالی سال کا آغاز عوام کے لیے مشکلات لیکر آیاہے اور بجلی کے نرخ بڑھنے کے بعد اب مائع پٹرولیم گیس بھی مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت میں6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اسلام آباد میں جیو نیوز کو بتایا کہ اب گھریلو استعمال کاسلنڈر69 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی سلنڈر کی قیمت میں بھی265 روپے مہنگا کردیا گیا۔ عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی4 روپے سستی ہوئی اور پاکستان میں6 مہنگی کردی گئی ہے اور اوگرا کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایل پی جی کے بڑے پروڈیسر نے فی ٹن قیمت میں5 ہزار874 روپے بڑھا دی ہے۔ اس طرح فی ٹن قیمت46 ہزار498 روپے سے بڑھ کر52 ہزار372 روپے ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم نوید قمر سے اپیل کی کہ ایل پی جی کی جائزہ قیمت کے تعین میں مداخلت کریں۔