تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شہبازشریف کیخلاف نعرے بازی، پی پی دو دن میں معافی مانگے، سعد رفیق

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نعرہ لگانیوالے پیپلزپارٹی کے صدرکولگام دی جائے اور دو دن میں معافی مانگی جائے،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کواندازہ نہیں جوآگ وہ لگارہی ہے اس کے شعلے کہاں تک پہنچیں گے،2دن میں معافی مانگی جائے،معافی نہ مانگنے پرنتائج کی ذمے دارپیپلزپارٹی کی قیادت پرہوگی۔واضح رہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کے دورہ داتا دربار کے موقع پرپیپلزپارٹی کے مقامی رہنما نے پنجاب حکومت اوروزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کیئے جس پر وہاں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.