تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آبپاشی کیلئے 18ارب کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، نذر محمد گوندل

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . آبپاشی کے شعبے میں پانی کی فراہمی میں بہتریکیلئے 18 ارب روپے مالیت کے منصوبے رواں ماہ سے شروع ہوجائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرخوارک و زراعت نذر محمد گوندل نے منصوبہ شروع کرنے کیلئے صوبائی وزرا آبپاشی سے صلاح مشورے کو حتمی شکل دی ، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کسانوں کو منصوبہ شروع کرنے کیلئے ابتدائی طور پر فی ایکڑ پانچ ہزار روپے دئیے جائیں گے۔وفاقی وزیر کے مطابق کسانوں کو پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 10 ہزار روپے فی ایکٹر فراہم کیے جائیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے منصوبے کی 20 فیصد رقم فراہم کریں گے اور بقایاوفاقی حکومت برداشت کرے گی جبکہ فاٹا اورگلگت بلتستان کا حصہ بھی وفاق دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.