تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان میں آنے والے دن بہت سخت ہوں گے ،ڈیوڈ پیٹریاس

جنگ نیوز -
کابل . . . . . . افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے دن بہت سخت ہوں گے ۔ کابل میں امریکی سفارت خانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مشن آسان نہیں ہے ۔جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے طالبان کے خلاف تقریباً نو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سویلین انتظامیہ اور فوج، افغان اور بین الاقوامی اتحادی ایک ٹیم کا حصہ ہیں ۔ افغانستان کے مشکل مشن میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی پیش رفت کی جاسکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.