تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حق پرست لشکربناناہونگے، الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ داتا دربار پر دہشت گردوں کا حملہ انسانیت پر حملہ ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں،اب ہمیں حق پرست لشکربناناہوں گے۔کراچی میں خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ داتادربارپرحملہ کرنیوالوں سے اللہ خودبدلہ لے گا،دہشت گرد شہریوں میں مایوسی اور دہشت پھیلا رہے ہیں، کافی عرصے سے دہشت گردی سے آگاہ کرتارہاہوں،شہری اپنی حفاظت کے لیے خودانتظامات کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی حفاظت کے لیے عوام چوکیداری سسٹم نافذ کریں،عوام سے پوچھناچاہتا ہوں انھیں دہشت گرد چاہئیں یاپاکستان ،جو شخص دہشت گردوں اپنے علاقوں میں دیکھتا ہے اور خاموش رہتا ہے وہ بھی دہشت گردی میں برابر کا ملوث ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان پر تمام عالم اسلام کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں،الطاف حسین پاکستان کی حفاظت کے لیے آخری سانس تک جدوجہد کرتا رہے گا،شہری اپنے علاقوں میں چوکیداری سسٹم نافذکریں۔الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستوں نے کسی دہشت گردکوسزاملتے ہوئے نہیں دیکھا،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اب ہمیں حق پرست لشکربناناہوں گے۔الطاف حسین نے کہا کہ ان علما کو سلام پیش کرتا ہوں جو خودکش حملوں اور دہشت گردی کی مذمت کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.