تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سلمان خان کے بعدآسن کی فلموں کو بھی پابندی کا سامنا!

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . گذشتہ ماہ سری لنکا میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ میں بالی ووڈ ستاروں کی شرکت کامعاملہ اتنا سنگین ہوچکا ہے کہ مستقبل میں ان کی آنے والی فلموں پر پابندی کے خدشات پیداہوگئے ہیں۔ابھی سلمان خان کی فلموں کے بائیکاٹ کی افواہیں ہی گردش میں تھیں کہ سلمان خان نے تاملوں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے اداکارہ آسن کے ساتھ اپنی نئی فلم ”Ready“کی شوٹنگ ماریشیس سے کولمبو منتقل کروالی۔سلمان کے اس اقدام پر ناقدین کے غم و غصے میں شدید اضافہ ہوگیا اور بھارت کے ساؤتھ انڈین فلم چیمبر آف کامرس (SIFCC)نے اعلان کردیا کہ سلمان خان کی فلم کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔بات اب صرف سلمان خان تک محدو د نہیں رہی ہے بلکہ فلم Ready میں سلمان خان کے مدمقابل اداکارہ آسن کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ان پر بھی پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ساؤتھ انڈین فلم چیمبر آف کامرس کی جانب سے آسن کی فلموں پر پابندی کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائیگا جسکے بعد دیکھنا یہ ہے کہ آسن کی اداکار وجے کے ساتھ کالی ووڈ فلم Kaavalkaranکا کیا انجام ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.