5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صوبے کیخلاف مرکزسے بیانات افسوسناک ہیں،نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مرکزسے صوبے کیخلاف بیانات جاری ہوناافسوسناک ہے،اس بات کا اظہارلاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں عزم کرناچاہیے کہ دہشتگردوں کے سامنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، دہشت گر دی کے خلاف پاکستان کوبھی ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس طرح امریکایابرطانیہ کرتے ہیں اوردہشتگردی سے متعلق فیصلے پاکستان کوبھی کرناچاہئیں۔دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پارلیمنٹ کی کمیٹی سے کام نہیں لیاگیا۔شہبازشریف سے کہاہے کاؤنٹرٹیررازم فورس قائم کریں۔مسلم لیگ ن قومی کانفرنس منعقدکرانے کیلئے تیارہے،آج قومی حکمت عملی انتہائی ضروری ہے،دہشتگردی پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرناچاہیے،بلیم گیم میں نہیں پڑناچاہتااوریہ وقت بھی ایک دوسرے کو بلیم دینے کا نہیں ہے ،افسوس اس وقت ہو تا ہے جب کسی دہشت گرد واقعے کے بعد وفاقی وزراکی جانب سے یہ کہا جائے کہ کہاں ہے شیر،دہشتگردی کیخلاف ہمیں اپنی متفقہ پالیسی بناناچاہیے اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو بیان بازی سے کمزور نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جوطالبان بات کرنے کیلئے تیارہیں ہمیں ان سے بات کرنی چاہیے۔