تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کھوپڑی کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا منفرد چاکلیٹ کیک

جنگ نیوز -
نیو یارک . . . . . . دنیا بھر کے ماہر بیکرز مختلف انداز اور اشکال کے کیکس بنا کر اس میں انفرادیت سمونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور دیدہ زیب ڈیزائن اورمنفرد ترکیب استعمال میں لاکر اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔Chloe Birdنامی بیکر نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آرٹسٹک انداز میں استعمال کرتے ہوئے کھوپڑی کی شکل کاچاکلیٹ کیک تیار کیا ہے۔دودھ اور چاکلیٹ کی آمیزش سے تیار کیے گئے اس کیک میں کھوپڑی کا ڈھانچہ اسفنج کیک سے تیار کیا جس پر بعد ازاں پگھلی ہوئی چاکلیٹ کی تہہ چڑھا دی گئی اور دانتوں کو ڈارک چاکلیٹ کے پینٹ سے نمایاں کیا۔Chloeنے اس کیک کو کھوپڑی کی شکل میں تراشنے کے لیے دندان ساز کے جراحی آلات کا بھی استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.