تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گیلانی کا نواز شریف کو فون، دہشتگردی کیخلاف کانفرنس پر اتفاق

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے ، دونوں رہ نماوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے رواں ہفتے کانفرنس بلانے پراتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور میاں نواز شریف کی ٹیلی فونک گفتگو میں داتا دربار حملوں کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہ نماوں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، یہ وقت ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا نہیں ۔ دہشت گردی قومی اہمیت کا ایشو ہے اس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کیا جانی چاہیے۔ نواز شریف نے وزیر اعظم کو تجویز دی کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.