تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گھریلوجھگڑا، شوہر نے اہلیہ،ساس،سالی اور سالے کوقتل کردیا

جنگ نیوز -
بہاولپور. . . . .. . . ..بہاولپورمیں گھریلوجھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ،ساس،سالی اور سالے کوہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق چک 25بی سی کے رہائشی سرفرازاحمد کااپنی بیوی اور سسرال والوں سے اکثرجھگڑارہتاتھا۔ علاقے کے بزرگوں نے متعدد بار ان کی صلح بھی کرائی تھی تاہم چندروز بعد پھر کوئی تنازع ہوجاتا۔پولیس کے مطابق ملزم سرفرازنے گزشتہ روزمغرب کے وقت اپنی بیوی مونا،سالی فرزانہ،ساس عائشہ بی بی اور سولہ سالہ سالے عمران کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرار ہوگیا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.