5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:خود کش حملوں کے تین دن بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . . . داتا دربار پرخود کش حملوں کے تین دن بعد مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔جمعرات کی شب داتا دربار پر ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے بعدمزارکے داخلی اور خارجی راستوں اور مین روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا جبکہ اردگرد کے بازار بھی بند کردیے گئے تھے۔داتا دربار کے راستوں اور مین روڈ کوتین دن کے بعد ہفتے کی رات ایک بجے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تاہم دربار اور مسجدکے پانچ راستوں میں سے ایک راستے کو کھولا گیا۔ جبکہ برصغیر کا قدیم ترین لنگر خانہ ابھی تک بندہے۔ عقیدت مندوں کی جانب سے دربار کے باہر لنگر تقسیم کرنے اور مزار پر حاضری دینے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔