تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

منڈی بہاؤالدین: چوری کے الزام میں زیرحراست ملزم ہلاک

جنگ نیوز -
منڈی بہاؤالدین./ . . .. . . . منڈی بہاؤالدین کے ایک تھانے میں چوری کے شبہ میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ورثا نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔واقعہ تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین کی چوکی ڈھوک سہارن میں پیش آیا۔جہاں نواحی گاؤں ڈھوک سہارن کا رہائشی ملزم شاہد عمران زیرحراست تھا۔ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمران کر چوری کے شبہ میں گرفتار کیا اور تھانہ میں لے جاکر اسے الٹا لٹکا دیا۔اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشہ کا عادی تھا اس لیے اس کی ہلاکت ہوئی۔شاہد عمران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.