5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دھونی کی اپنی پرانی دوست ساکشی روات سے منگنی
جنگ نیوز -
نئی دہلی. . . .. . . . . بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے اپنی پرانی دوست ساکشی روات سے منگنی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگنی کی یہ تقریب ہفتہ کی شام کو دھونی کے آبائی شہر ڈیرہ دون میں ہوئی۔ اس تقریب میں دھونی کے گھر والوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ دھونی کی منگنی ساکشی روات سے ہوئی ہے جنہوں نے کلکتہ سے گریجوایشن کر رکھا ہے اور وہ دھونی کی پرانی دوست ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی کی منگنی کا باقاعدہ اعلان اتوار یا پیر کو کیا جائے گا۔