5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فیصل آباد :ڈکیتی میں مزاحمت پرایک شخص ہلاک،ورثا کا احتجاج
جنگ نیوز -
فیصل آباد. . . . . .. .. فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک اورایک کو زخمی کردیا۔واقع کے خلاف ورثا نے لاش سڑک پررکھ کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نشاط آبادنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کے خلاف مقتول کے ورثانے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد جیل روڈ پرلاش رکھ کراحتجاج کیااور ٹریفک بلاک کردی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوگئیں ہیں لیکن پولیس نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔