تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بیوی کو اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ فن لینڈ کے جوڑے نے جیت لی

جنگ نیوز -
ہل سنکی. . . . .. . . بیوی کو اٹھا کر بھاگنے کا عالمی چیمپئن شپ مقابلہ فن لینڈ کے جوڑے نے جیت لیا ۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہل سنکی کے قصبہ سونکا جاروی میں بیوی کو اٹھا کر بھاگنے کی 15ویں عالمی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر فن لینڈ کے ٹیسٹو میٹینن نے اپنی بیوی کرسٹینا ہپانن کو پیٹ پر سرکے بل اٹھا کر 2سو53 میٹر کا فاصلہ ایک منٹ 5 سیکنڑ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔دوڑ کے دوران جوڑے کو پانی اور مختلف رکاوٹوں کو عبور کرکے منزل پر پہنچنا تھا ۔پچھلے سال بھی پہی جوڑا عالمی چمپئن شپ جیت چکا تھا ۔ اس عالمی چمپئن شپ مقابلہ میں اسٹریلیا ، پولینڈ اور آئرلینڈ سمیت 15 ملکوں سے 55 جوڑوں نے شرکت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.