5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کامن ویلتھ گیمز کی مشعل بھارت کے شہر چندیگر پہنچ گئی
جنگ نیوز -
چندیگر. . .. . .. ... . .کامن ویلتھ گیمز 2010 کی مشعل اپنا سفر طے کرتے ہوئے بھارت کے شہر چندیگر پہنچ گئی ۔ جہاں بھارت کے نامور کھلاڑیوں نے اسے تھام لیا ۔ بھارتی شہر چندیگر میں کامن ویلتھ گیمز کی مشعل پہنچنے پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ملک بھر کے مشہور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں ملکا سنگھ ، کرکٹر کپیل دیو اور نشانہ باز اولمپک گولڈمیڈلسٹ ابی نیوبرندرا نے شرکت کی ۔اولمپک مشعل میزبان شہر نئی دہلی پہنچنے سے پہلے ایک سو دنوں کے دوران بھارت کے 25 ریاستوں اور 7 وفاقی یونینوں سے ہوتا ہوا گزرے گا ۔کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شہزادہ چارلس شرکت کریں گے ۔ اولمکپ مشعل نے 29 اکتوبر 2009کو بکنگھم پیلس سے سفر کا آغاز کیا تھا جسے 340 دنوں میں 20ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے جو کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ کی سب سے طویل ترین ریلیوں میں سے ایک ہوگی ۔