5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی ٹیلیو یژن پر ’ٹوئلٹ‘ کا ری میک پیش کیا جائے گا
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…سا س بہو کی چپقلش اور گھر یلو سیا ست کے بعد اب نجی بھارتی ٹیلو یژن بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم ’ٹوئلٹ‘ کا ری میک تیار کر ے گا ۔ ذرائع کے مطا بق اس دیسی ری میک میں بھارتی ٹیلویژن کے مشہور اداکار ووین بھٹینا کو بطور ہیرو لیا جا ئے گا جو وہی کردار نبھا ئیں گے جو اصلی فلم میں را برٹ پیٹنسن نے ادا کیا ہے ۔ ووین کئی ڈرا موں کے علا وہ ’چک دے انڈیا‘ اور ’کا رتھک کا لنگ کارتھک‘ نامی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں ۔ ’ٹوئلٹ‘ کا یہ ری میک سا س بہو کے مو ضو ع پر ڈرامے بنانے کے حوالے سے مشہور پر و ڈیو سر ایکتا کپور بنا ئیں گی۔