تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پانچ سو60میگاواٹ کے تین گیس ٹربائنز میں سے ایک کراچی پہنچ گیا

جنگ نیوز - کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 560میگاواٹ کے تین گیس ٹربائنز میں سے ایک فرانس سے کراچی پہنچ گیا ہے۔ کے ای ایس سی اعلامیے کے مطابق گیس ٹربائن پروجیکٹ کی مجموعی مالیت 37کروڑ 30لاکھ ڈالر ہے جبکہ بقیہ دو ٹربائنز رواں ماہ کے اختتام تک آجائیں گے۔اعلامیے کے مطابق560میگاواٹ کے اضافے سے بن قاسم پاوراسٹیشن کی گنجائش1820میگاواٹ ہوجائے گی جس کے بعد بن قاسم پاور پلانٹ ملک کا سب سے بڑا تھرمل پاور کمپلیکس بن جائے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے گیس پلانٹ سے جون2011،دوسرے سے جولائی 2011اور تیسرے سے اگست 2011میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی جبکہ مشترکہ طور پر مارچ 2012سے ان تینیوں گیس ٹربائنز سے بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.