تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قومی ٹیم نے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کو چھ وکٹ سے ہرا دیا

جنگ نیوز -
لندن…پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جب کہ قومی ٹیم نے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔نارتھمپٹن کاؤنٹی گراؤنڈ پر ہوم ٹیم مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 133رنز بنا سکی۔ چیگمبرا58رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان ویکلے نے 55رنز بنائے۔عبدالرزاق،سعید اجمل اور عمر گل نے ایک ایک وکٹ لی۔جواب میں شاہ زیب حسن نے 64رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح آسان بنا دی۔شاہد آفریدی 42رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ پاکستان نے ہدف چار وکٹ پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.