5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوہاٹ: سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک،پانچ زخمی
جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ میں سڑک کے کنارے بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک جب کہ دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں سڑک کے کنارے ایک بم نصب کیا گیا تھا جو ایک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہستپال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اہل کار جائے وقوع پر روانہ ہو گئے ہیں۔