تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شمالی وزیرستان،فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں نے فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا تاہم فورسز کی جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے دتہ خیل جا رہا تھا کہ میران شاہ بازار کے قریب پہلے سے موجود شدت پسندوں نے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا تاہم فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.