تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بولان،دریائے ناڑی میں طغیانی آنے سے تین گاؤں زیر آب

جنگ نیوز -
بولان…ضلع بولان کی سب تحصیل حاجی شہر کے تین گاؤں دریائے ناڑی میں طغیانی آنے سے ڈوب گئے، درجنوں مکانات متاثرہونے سے سینکڑوں لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی میں بارشوں کے باعث دریائے ناڑی میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے طغیانی آگئی جس کی وجہ سے ضلع بولان کی سب تحصیل حاجی شہر کے تین گاؤوں میں پانی داخل ہو گیا۔ پانی گاؤں میں داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین بلند مقامات پر منتقل ہوگئے تاہم گھروں میں پانی آجانے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔تحصیل میونسپل آفیسر بھاگ رحمت اللہ بنگلزئی نے ٹیلی فون پر جیو نیوز کو بتایا کہ سیلاب آنے سے علاقے کے تین گاوں گوٹھ شادی خان ،گوٹھ بیگ محمد اور گوٹھ اللہ بخش میں بڑے پیمانے پرمالی نقصان ہوا ہے جب کہ لوگ شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔انہوں نے فوری طور پر خمیے اور خوراک کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.