5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اولین ترجیح اپنے لوگوں کو پیشہ ورانہ تربیت دلانا ہے،آصف باجوہ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے غیرملکی کوچ نے سپورٹنگ اسٹاف مانگا تو انہیں مہیا کیا جا ئے گا لیکن اولین ترجیح اپنے لوگوں کو پروفیشنل تربیت دلانا ہے تاکہ غیر ملکی کوچ سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے آصف باجوہ نے کہا کہ تمام معاملات کو پروفیشنل انداز میں چلانا چاہتے ہیں اس لیے غیرملکی کوچ کو سپورٹنگ اسٹاف مہیا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور ہاکی کو جونئیرکی سطح تک محدود رکھا جائے گا اورجلد نیشنل ان ڈرو جونیئر ہاکی لیگ منعقد کی جائے گی۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ پاکستان ہاکی ٹیم 10سے 18 جولائی تک اسپین اور ہالینڈمیں چھ میچزکھیلے گی۔