تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سانحہ داتا دربار کے خلاف آج بھی ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں

جنگ نیوز -
کراچی…سانحہ داتا دربار کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے آج بھی ڈیرہ غازی خان اور جعفرآباد میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، ادھر کراچی سے شروع ہونے والا سنی تحریک کا لانگ مارچ آج شام سکھر پہنچ رہاہے۔ڈیرہ غازی خان میں ریلی مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوئی۔ شرکا صدر بازارسے ہوتے ٹریفک چوک پر پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ داتا دربار کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرہ لگائے۔مقررین نے واقعے میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری اور سخت سے سخت سزادینے کا مطالبہ کیا۔ریلی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔بلوچستان کے شہر جعفرآباد میں بھی سانحہ داتا دربار کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکا نے سندھ بلوچستان شاہراہ پر دھرنا دیا اور سانحے کی سخت مذمت کی ۔مقررین نے حکومت سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ سنی تحریک کے رہنماء ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں سانحہ لاہورکے خلاف نکالاگیا لانگ مارچ رات گئے سکرنڈ پہنچاجہاں کارکنوں نے قافلے کااستقبال کیا۔سکرنڈ پہنچنے کے بعد قافلہ سکھر کے لئے روانہ ہوا جو آج شام سکھر پہنچے گا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر چوک جائے گا، جہاں مرکزی جلسہ منعقد کیاجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.