تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آگ برسانے والے سورج کی مسکراتی ہوئی انوکھی ترین تصویر

جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ناظرین آپ نے اکثر یہ تو سنا یا دیکھا ہوگا کہ” سورج آگ برسانے لگا“ یا” سورج سوانیزے پرآگیا“ مگر زیرِ نظرسورج کی مسکراتی ہوئی اس تصویر کو دیکھ یقین ہی نہیں آتا کہ یہ وہی سورج ہے کہ جس کی بڑھتی ہوئی تمازت معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کرتی ہے۔آسمان پر سفر کرنے والے گہرے بادل نے ہر وقت جلنے والے سورج کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیا ہے۔ سورج کی یہ مسکراتی تصویر کب اور کس نے کھینچی یہ تو نہیں معلوم تاہم اس تصویر کو سب سے پہلے ایک سوشل نیوز ویب سائٹ نے گزشتہ دنوں جاری کیا۔ سورج کی یہ مسکراتی تصویر شاید انسانوں کو گرمیوں کی آمد کی نوید سنارہی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.